بھٹکل:یکم اگست (ایس او نیوز) بی جے پی بھٹکل شاخ کے صدر راجیش نائک نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)تعلقہ کمیٹی کے عہدیداران کی فہرست جاری کی ہے۔جس کے مطابق نائب صدور کے طورپر جٹپا سومیا نائک مرڈیشور، دھنیا کمار جین ہاڈولی، رام چندر ناگپا نائک بینگرے، پریما سریش آچاری ، گنپیا ماستی گونڈ ماروکیری ، سنیتا دینیش ہیرورکر، چتراپور ۔ سکریٹریز کے طورپر موہن کورگپا نائک ہڈین، رام جٹپا نائک ہونیمڑی ، پدمیا تمپا نائک کائی کنی ، گیتا ایشور نائک بائیلور، ونیتا نارائن ہری کانت ماولی، مہیش وسنت کھاروی بندر اور خازن کے طورپر گری دھر وینکٹیش نایک منکولی کو نامز د کیا گیا ہے ۔
اسی طرح بی جے پی بھٹکل تعلقہ یوتھ مورچہ کے عہدیداران کو بھی نامزد کرتے ہوئے ناموں کا اعلان کیا گیاہے۔ شنکرسنکپا نائک چوتھنی اب بھٹکل تعلقہ یوتھ مورچہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں، جبکہ لکشمن مادیو نائک ہیبلے اور شبریش کرشنا نائک کائی کنی نائب صدورکی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ پرمود سدانند جوشی کٹگار کوپا کو اس مورچہ کا جنرل سکریٹری ۔ اُدئیے گوند نائک ہنومان نگر ، چندر شیکھر پرمیا دیواڑیگا بینگرے ، ونایک منجیا آچاری ہنومان نگر، جینت ماستی گونڈ ہلیانی سکریٹریز اور خازن کے طورپر آنند رگھوویر بالگی منکولی کو نامزد کیا گیا ہے۔